ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آپ لیڈروں نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی،اے بی وی پی پرغنڈہ گردی کاالزام

آپ لیڈروں نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی،اے بی وی پی پرغنڈہ گردی کاالزام

Wed, 01 Mar 2017 11:06:31  SO Admin   S.O. News Service

فوری گرفتاری کامطالبہ،صحافیوں،اساتذہ اورطلبہ وطالبات پرحملہ کی مخالفت

نئی دہلی28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے پولیس کمشنر کے دفتر کو اے بی وی پی کے خلاف شکایتی خط سونپاہے۔ خط میں اے بی وی پی کے کارکنوں پردہلی یونیورسٹی میں طالبات، پروفیسروں اور صحافیوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ، بدسلوکی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کاالزام لگاتے ہوئے ان کی فوری طور پر گرفتاری کی مانگ کی گئی ہے۔ منگل کو عام آدمی پارٹی کی پی اے سی رکن اتشی مارلینااورممبر اسمبلی الکا لامبا اور سریتا سنگھ دہلی پولیس کمشنر انمول پٹنائک کے دفتر پہنچیں اوردہلی پولیس کے ایک سینئر افسرسے مل کر اپنا شکایتی خط پولیس کمشنر کے دفترکوتفویضٗ کیا۔ ان لیڈروں نے کہا کہ آپ ملک میں خواتین کے تحفظ اور ملک کے شہریوں کے اظہار کی آزادی کو لے کر سنجیدہ ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے جس کے تحت خواتین پر ظلم کئے جاتے ہوں اور لوگوں کی اظہار کی آزادی کو کچلنے کوشش ہوتی ہو۔ آپ نے پولیس کمشنر پٹنائک کو لکھے اپنے خط میں الزام لگایاکہ بی جے پی کی اسٹوڈنٹ یونٹ اے بی وی پی اس وقت ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں جرم کو انجام دے رہی ہے جس کے تحت وہ طلبہ کو، طالبات، پروفیسر اور یہاں تک صحافیوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کر رہی ہے جس کی تازہ مثال رامجس کالج میں دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک اسکول طالبہ گرمییہر کور جو کہ ملک کے ایک شہید فوجی کی بیٹی بھی ہے نے اے بی وی پی کی جرم کی مخالفت کی تو سوشل میڈیاپراسے آبروریزی اور جان سے مارنے تک کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ آپ نے اس خط میں دعویٰ کیاکہ پولیس کے سامنے ہی اے بی وی پی کے کارکن طالبات اور پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور دہلی پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔


Share: